یہ مضمون English ،Español ، हिंदी میں بھی دستیاب ہے
دنیا بھر سے 29 نابینا امیدواروں مقابلے شامل ہوں گے، مقابلے کا مقصد نابینا افراد کو درپیش چیلنجز کے ساتھ ان کی صلاحیتوں سےعوام آگاہ کرانا ہے
آگرہ :عوام گولڈن آئی شیف 2022 پیپلز چوائس ایوارڈ کے فاتح کا انتخاب جلد کریں گے۔گولڈن آئی شیف 2022 – نابینا افراد کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا بین الاقوامی کھانا پکانے کا مقابلہ ہے، جسے پیپلز چوائس نے ایوارڈز کے لیے ووٹنگ شروع کرنے کے فیصلہ کیا ہے۔اس سال کے گولڈن آئی شیف 2022 کے مقابلے میں دنیا بھر سے 29 نابینا امیدواروں نے اپنے ناموں کا اندراجات کرایا ہے، جس میں 15 مکمل طور پر نابینا اور 14 جزوی نابینا افراد شامل ہیں،اگر دیکھا جائے تو اِس مقابلے میں یہ شرکاء کی بہت اچھی تعداد ہے، کیونکہ نابینا افراد میں کھانا پکانے کے بارے میں زیادہ شعور نہیں ہوتا ہے۔مقابلے کا ایک مقصد نابینا افراد کو درپیش چیلنجز کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتوں سے بھی آگاہ کرنا ہے۔ گولڈن آئی شیف اپنی کھانا پکانے کی مہارت کو ظاہر کرنے کا صرف ایک پلیٹ فارم نہیں ہے، بلکہ یہ اس کی جدوجہد اور آزادی کا ایک اہم پیغام بھی دیتا ہے۔ویڈیو میں نابینا افراد کو بغیر کسی مدد کے اپنےمنتخب کردہ پکوان کیسے تیار کرنے ہیں، اس کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ان ویڈیوز کی جانچ6 نامور ممبران کی جیوری کرے گی، جو اِس فن میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں اور ان کے دیے گئے نمبروں کی بنیاد پر گولڈن آئی شیف 2022 کے فاتح کا انتخاب کیا جائے گا،لیکن سب سے اچھی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ویڈیوز عام لوگوں کے لیے بھی دستیاب ہوں گی۔ گولڈن آئی شیف کے یوٹیوب چینل پر تمام شرکاء کی ویڈیوز اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔ انہیں دیکھ کر آپ سب بھی فیصلہ کر سکتے ہیں کہ پیپلز چوائس ایوارڈ کے فاتح کا تاج کس کو پہنایا جائے۔
عوام کے پاس گولڈن آئی شیف 2022 پیپلز چوائس ایوارڈ کے فاتح کو منتخب کرنے کا اختیار ہوگا۔عوام کے پاس گولڈن آئی شیف 2022 پیپلز چوائس ایوارڈ کے فاتح کا انتخاب کرنے کا اختیار ہوگا – جو نابینا افراد کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا بین الاقوامی کھانا پکانے کا مقابلہ ہے۔پیپلز چوائس ایوارڈ کے لیے فیصلہ سازی کے معیار میں ملاحظات کی تعداد، مدت، پسندیدگی، تبصرے اور شیئرز شامل ہوں گے۔ ووٹنگ 14 اکتوبر 2022 کو صبح 8بجے شروع ہوگی اور 24 اکتوبر 2022 کو ہندوستانی وقت کے مطابق آدھی رات کو ختم ہوگی۔ لہٰذا ان 11 دنوں میں لوگوں کو اپنا فاتح منتخب کرنے کا اختیار ملے گا۔اسٹیج تیار ہو چکا ہے، مقابلہ شروع ہو چکا ہے، مقابلہ کرنے والے تیار ہیں اور اب سامعین کی باری ہے کہ وہ اس شاندار سفر کا حصہ بننے وقت ہے۔